۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ دیدار طلاب مدرسه شهید صدوقی، فاز 5 با آیت الله مصباح یزدی

حوزہ/آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں الہی رہبر کی اطاعت وہی خداوند کی اطاعت کی مانند ہے اسی دلیل کی بنا پر امام خمینی نے ولایت فقیہ کو خدا کی ولایت اور معصومین کی ولایت کا سلسلہ جاناکیونکہ ولی فقیہ عام صورت میں امام زمان کی جانب سے مقرر ہوا ہے اور امام زمان نے ہی ولی فقیہ کو لوگوں پر حجت اور حاکم قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی ایجوکیشن اور تحقیقات سنٹر کے آڈیٹوریم ہال میں دنیا کے مختلف ممالک سےآئے ہوئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا کہ تخلیق انسان کا ہدف اور اسکا لازمی طور پر اہل بیت (ع) سے ارتباط دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنا ہے ہمارا عقیدہ ہے خدا نے دنیا کو بنانے کے بعد اپنے لیے کچھ نمائندوں کو انسان کی شک میں زمین پر قرار دیا ہے اور اس انسان کی خصوصیت یہ ہے کہ اپنے انجام کو خود ہی اپنے اختیار سے انتخاب کرتا ہے .

آیت اللہ مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن اور اہل بیت (ع) خداوند عالم کی جانب سے سے بشر کی ہدایت کیلئے دو بڑی عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا آج ہم دو بہت بڑی اور عظیم نعمت یعنی قرآن و اہل بیت کے وارث ہیں  رسول اکرم نے بھی حدیث ثقلین میں تاکید کی ہے بشر کی ہدایت ان دو گران قدر چیزوں سے متمسک ہونے میں ہی ہے۔

آیت اللہ مصباح یزدی نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا خدا کی طرف سے کروڑوں انسانوں میں سے آپ کو یہ توفیق ملی ہے اس کی قدر کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے آپ کو پہچان لیں اور اس راہ میں قدم بڑھائیں اور اس کے بعد دوسروں کو اس راہ پر گامزن کرنے میں مدد کریں۔

انہوں نے مزید کہا : آپ خدا کے شکر گزار ہوں آفریقا سے لیکر ہندوستان یورپ ممالک اور دوسرے ممالک سے سطح زمین کی مختلف جگہوں میں رہنے کے باوجود الہی راستے پر چل پڑے ہیں اور قرآن و اہل بیت کے دروس پر عمل پیرا ہو رہے ہیں اور صرف زبانی شکر ادا کرنا کافی نہیں ہے بلکہ عملی طور پر شکر ادا کرنابھی ضروری ہے اور عملی شکر یہ ہے کہ عملی مقام میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے فائدہ لیں۔
آیت اللہ مصباح یزدی نے آخر میں خدا کے ولی کی اطاعت ‘ الٰہی ہدایت کو حاصل کا لازمہ قرار دیتے ہوئے کہا :اسلامی معاشرے میں الہی رہبر کی اطاعت وہی خداوند کی اطاعت کی مانند ہے اسی دلیل کی بنا پر امام خمینی نے ولایت فقیہ کو خدا کی ولایت اور معصومین کی ولایت کا سلسلہ جاناکیونکہ ولی فقیہ عام صورت میں امام زمان کی جانب سے مقرر ہوا ہے اور امام زمان نے ہی ولی فقیہ کو لوگوں پر حجت اور حاکم قرار دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .